الور میں گؤ رکشکوں کے ہاتھوں اقلیتی فرقے کے ایک شخص کے قتل کے بعد آر ایس
ایس سربراہ موہن بھاگوت نے اس معاملے پر خاموشی توڑتے ہوئے ،رکشکوں کے
تشدد کی مذمت کی ہے اور انہوں نے کہا کہ تشدد کی وجہ سے مسئلہ بدنام ہو رہا
ہے، اگرچہ انہوں نے یہ بھی صاف کیا کہ
سنگھ پورے ملک میں گاؤ کشی پر
پابندی کے لئے قانون چاہتا ہے۔انہوں نے گائے کے ذبیحہ کوایک غلط کام بتاتے ہوئے اس مہم میں زیادہ سے
زیادہ لوگوں کو شامل کرنے اور قاعدے قانون پر عمل کرتے ہوئے گایوں کی حفاظت
پر زور دیا۔
بھاگوت نے یہ باتیں مہاویرجینتی کے موقع پر کہیں۔